LIVE

چيمپئنز ٹرافی پر سابق کپتانوں کی پیشگوئیاں، وان نے ڈریم ٹیم بنالی

ویب ڈیسک
June 01, 2017
 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو دنیا کا مشکل ترین ٹورنامنٹ قرار دیا جاتا ہے۔ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین، جبکہ جنوبی افریقا کے شان پولاک کا خیال ہے کہ میزبان انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو2017کی چيمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

دریں اثنا انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے موجودہ چيمپئنز ٹرافی سے اپنی ڈریم ٹیم منتخب کرلیاور اس ٹیم میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

جنوبی افریقا سے 4 کھلاڑی کوائنٹن ڈی کاک، اے بی ڈی ويليئرز، کاگیسو ربادا اور عمران طاہر، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جوئے روٹ اور جوز بٹلر، آسٹریلیا کے 2 مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر،جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے ٹرينٹ بولٹ شامل ہیں۔