LIVE

قومی اسمبلی اجلاس ،تقاریر لائیو نہ دکھانے پر اپوزیشن کا بائیکاٹ

آصف بشیر چوہدری
June 02, 2017
 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کی جانے والی تقاریر لائیو نہ دکھانے پر اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، اپوزیشن اراکین کی جانب سے گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔

شیخ آفتاب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو منانے کے لیے ان کے چیمبر پہنچے،اس موقع پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس کیا مینڈیٹ ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ تمام پارلیمانی لیڈرزکی تقاریرپی ٹی وی پر نشر کرا سکتے ہیں؟

شیخ آفتاب نے انہیں جواب دیا کہ ایسا میرے لئے ممکن نہیں ہے۔

جس کے بعد شیخ آفتاب خورشید شاہ کو منائے بغیر اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے ناکام واپس لوٹ گئے۔