وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نوازآج چوتھی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔ کل چھوٹے بیٹے حسن نواز پہلی بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سات گھنٹے تک جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔
وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز ،چھ روز میں چوتھی بار آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔ اس سے پہلے حسین نواز یکم جون کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو ان سے چھ گھنٹے تک لندن فلیٹ سے متعلق سوالات کیے گئے۔
ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز سے بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی نے سوالات کیے۔ حسن نواز پہلی پیشی پر 7 گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔
اس دوران نماز کا وقفہ بھی آیا، پیشی کے بعد حسن نواز نے صحافیوں سے بات کرنے کے بجائے ہاتھ ہلانے پر اکتفا کیا۔