پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کو قطری شہزادے حمد بن جاسم کا خط جواب کی صورت میں موصول ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نےقطری شہزادےکاخط جےآئی ٹی کو بھجوایا،جو سربمہر لفافے میں وزارت خارجہ کو موصول ہوا تھا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ وزارت خارجہ کی طرف سے قطری شہزادے کے خط کو کھولا نہیں گیا ہے۔