LIVE

عرب امارات اور مصر کی فضائی کمپنیوں کے قطر آنے جانے پر پابندی

ویب ڈیسک
June 05, 2017
 

متحدہ عرب امارات اور مصر نے اپنی فضائی کمپنیوں کے قطر آنے جانے پر پابندی لگادی، جبکہ سعودی عرب نے قطر ایئرویز کی آمدورفت بند کردی ۔

عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے سیکڑوں پاکستانی دوحہ ایئرپورٹ پر پھنس گئے ۔

قطر ائیرویز کا کہنا ہے کہ زائرین کو دیگر ایئر لائنوں سے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

سعودی عرب نے دیگر ایئرلائنوں کو قطر ایئرویز کے مسافر لانے لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔