LIVE

ذمہ دارانہ بیٹنگ پر جیت کا کریڈٹ عامر کو بھی دونگا، سرفراز

TICKER
June 12, 2017
 

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں لے جانے کیلئے جیت سے ہمکنار کرنے والے اور اپنی کارکردگی کی وجہ سے اس میچ کے مین آف دی میچ قرار پانے والے سرفراز احمد کہتے ہیں کہ جیت کاکریڈٹ عامرکوبھی دوں گا،اس نےذمےداری سےبیٹنگ کی۔

کارڈف کے میدان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جیت کا سہرا ہمارے بالرز کو بھی جاتا ہے، فخرزمان اچھےکھلاڑی اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔

سرفرازاحمد نے کہا کہ محمدعامر سےکہا تھاکہ نارمل کرکٹ کھیلیں گے، بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مڈل آرڈر کی کارکردگی پرتشویش ہے، کل میٹنگ میں اس پر بات کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کروں گا،آج قسمت نے بہت ساتھ دیا،انگلینڈ ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

ادھر پاکستان ٹیم پرسلو اوورریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا گیا،پاکستان ٹیم پر 10 فیصد اور کپتان پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان 14جون کوایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔