شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان کو کچھ انوکھا کرنے کا سُوجھا۔ نوجوان نےاپنی دوست کو طیارے میں سیر کرائی اور انجن کی خرابی کا بہانہ بناکر شادی کی پیشکش کردی ۔
انٹونی بورڈگنن نامی نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کیلئے سیکڑوں فٹ بلند مقام کا انتخاب کیا اور ہوائی جہاز کے انجن خراب ہونے کا کہہ کر پہلے تو دوست کو ڈرایا اور کہا کہ وہ چیک لسٹ چیک کرے ۔
ابتدا میں اس کی دوست کیتھرین ویرہم خوف زدہ ہوئی اور پھر چیک لسٹ پڑھنا شروع کی جس میں شادی کی پیشکش پر وہ حیران رہ گئی ۔ خوف اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ اس نے شادی کے لیے ہاں کہہ دی اور انگوٹھی پہن لی ۔