LIVE

ناجائز منافع کی اجازت نہیں دیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
June 14, 2017
 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناجائز منافع کے نام پر عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مختلف ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

رمضان بازاروں میں خریداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اشیا کی مقررہ نرخو ں پر فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا بڑی عبادت ہے جس کے لیے منتخب نمائندے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔