LIVE

بھارت: دلہا کے گٹکا کھانے پر دلہن کا شادی سے انکار

ویب ڈیسک
June 14, 2017
 

بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادیاں ٹوٹنا روزانہ کا معمول بن گیا ہے لیکن اس باردلہے کے گٹکے کھانے پر شادی کے ٹوٹ جانے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

جی ہاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے مرار پتی گاؤں میں شادی کی تقریب میں دلہے کو گٹکا چبانا مہنگا پڑ گیا اور دلہن نے اسی وقت شادی سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دلہا شادی کی رسومات کے دوران گٹکا کھا رہا تھا جو اس کی دلہن کو ذرا نہ بھایا اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نے شادی سے انکار کردیا۔

اس موقع پر لڑکی کے گھر والوں نے بہت سمجھایا لیکن دْلہن اپنی ضد پر اڑی رہی، شدید ضد بحث کے بعد شادی ہی ختم کرڈالی۔