LIVE

وزیر اعظم کی پیشی ،پاکستان اسٹاک میں مثبت و منفی رجحان

ریاض اینڈی
June 15, 2017
 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ وزیر اعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر مثبت منفی رجحان دکھاتی رہی۔

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کی پیشی سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کار تشویش میں نظرآئے، کاروبار کے آغازسے انڈیکس بھی مثبت اور منفی زون میں مضطرب نظر آیا۔

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم کے پہنچنے کے بعد ایک موقع پر انڈیکس نے 483 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار کی سطح کو عبور کیا، تاہم پیشی طویل ہونےپر مارکیٹ کا مثبت رجحان منفی ہوگیا۔

وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد باہر آئے تو مارکیٹ 165 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 442 پر بند ہوچکی تھی۔

اندازے ہیں کہ وزیراعظم کے خطاب کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے اثرات آئندہ کاروباری سیشن میں نظر آئے گا۔