LIVE

وزیراعظم نے آج تاریخ رقم کی، شہباز شریف

ویب ڈیسک
June 15, 2017
 

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر تاریخ رقم کردی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے آئین کی بالا دستی اوراداروں کے استحکام کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے، بدترین مخالفین بھی ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکتے ۔

لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے، بدترین مخالفین بھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکرنئی تاریخ رقم کردی ہے، آئین کی بالادستی اوراداروں کے استحکام کے لیےوزیراعظم نے تاریخی کردارادا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کےاس بے مثال کردار کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔