LIVE

سنجے دت فلم میں اپنے ساتھ ایشوریا کو کاسٹ کرانے کے لیے سرگرم

ویب ڈیسک
June 16, 2017
 

بالی وڈ  اداکار سنجے دت اپنی نئی آنے والی فلم ’’ملنگ‘‘ میں سابقہ حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کرانے کے لیےسرگرم ہوگئے۔

سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد فلم نگری میں فلم ’’بھومی‘‘ کے ذریعے واپسی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے والد کا کردار ادا کیا ہے۔

سنجے دت فلم ’’بھومی‘‘ کے بعد فلمساز اومنگ کمار کی فلم ’’ملنگ‘‘ میں رومانس کرتے نظر آئیں گے جب کہ یہ فلم رومانس اور ایکشن سے بھرپور ہے جس میں سنجو بابا پولیس افسر کا روپ دھاریں گے۔

فلم میں سنجے دت کے مدمقابل اداکارہ کے لیے کوئی بھی نام فائنل نہیں کیا گیا لیکن سنجوبابا فلم میں ایشوریا رائے کو کاسٹ کرانے کے خواہاں ہیں جس کے لیے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔

سنجے دت کے مطابق فلم میں ایکشن مناظر کی عکس بندی کے لیے ایشوریا سب سے زیادہ موزوں اداکارہ ہیں تاہم فلم میں لینے کا یا نہ لینے کا فیصلہ پروڈیوسرز نے کرنا ہے۔

اس سے قبل بھی سنجے دت اور ایشوریا رائے 2 فلموں ہم کسی سے کم نہیں اور شبد میں ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔