LIVE

ملتان: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
June 17, 2017
 

ملتان میں مسافروین اور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ ملتان کے علاقہ ناگ شاہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں مسافروین اور ٹرک میں تصادم سے تین افراد موقع پر ہی چل بسے۔

ریسکیوٹیموں نے لاشوں اور زخمی ہونے والے شخص کو نشتراسپتال منتقل کردیا۔