LIVE

لیاری: بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
June 17, 2017
 

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بچی کے والد سلیم نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا بتایا کہ وہ کام پر تھا کہ اسے گھر پر اطلاع ملی کہ میری 7 سال کی بچی کے ساتھ محلے کے اوباش لڑکے عرفان نے زیادتی کی ہے ۔

وہ گھر پہنچا اور سب سے پہلے بچی کو لے کر تھانے گیا جہاں پر پولیس نے اس کی بچی حالت دیکھتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علاقے میں چوری کی واردات میں بھی ملوث ہے۔