قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی لندن کی سڑکوں پر بیٹے کو پرام پر ٹہلاتے ہوئے خوبصورت نعت سنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سرفراز احمد جہاں کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہیں وہ اپنی خوبصورت آواز سے بھی ننھے بیٹے کو محظوظ کررہے ہیں۔
سرفراز احمد کی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل لندن کی سڑکوں پر بیٹے کے ہمراہ ٹہلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی کپتان ننھے بیٹے کو پرام پر ٹہلاتے ہوئے خوبصورت نعت سنا رہے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کی آواز میں خوبصورت نعت کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور کرکٹ مداحوں نے پاکستانی کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
اس سے قبل بھی پاکستانی کپتان کی ڈریسنگ روم میں نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔