LIVE

پرتگال: جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتیں 43 ہوگئیں

ویب ڈیسک
June 18, 2017
 

پرتگال کے وسطی علاقے کے جنگلات میں خوفناک آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئےجبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں میں فائر فائٹرزبھی شامل ہیں۔

سیکڑوں فائر فائٹرز160 گاڑیوں کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔پرتگال حکام کے مطابق 3افراد پھیپڑوں میں دھواں بھرنے جبکہ 16 اپنی گاڑیوں میں ہلاک ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر وہ افرادہیں جو متاثرہ علاقے سے اپنی گاڑیوں کے ذریعے نکلنے کی کوشش کررہے تھے ۔

فوری طورپر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔