LIVE

افغانستان: پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ

ویب ڈیسک
June 18, 2017
 

افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جوابی کارروائی میں چا حملہ آور مارے گئے جبکہ ایک حملہ آور سے مقابلہ جاری ہے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 مئی کو بھی افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں حکام کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔