LIVE

الجیریا، افطاری کے برتن دھونے کاعالمی ریکارڈ

ویب ڈیسک
June 20, 2017
 

الجیریا میں ماہ رمضان کے موقع پر افطاری کا ایک بڑا دسترخوان سجایا گیا، اس موقع پر چار سو سے زائد خواتین نے افطاری کے برتن دھوکرعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

افطاری کے بعد 412 خواتین نے برتن دھونے کے دلچسپ مقابلے میں حصہ لیا ، اتنی بڑی تعداد میں جمع ہو کر خواتین نے ایک ساتھ افطاری کے برتن دھوئے اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں بھی درج کروالیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ تین سو خواتین کا تھا۔