LIVE

کوسٹا ریکا کے صدر آنکھوں دیکھی مکھی نگل گئے

ویب ڈیسک
June 20, 2017
 

آنکھوں دیکھی مکھی نگلی نہیں جاتی، مگر کوسٹاریکا کے صدر نگل گئے،پریس بریفنگ کے دوران کوسٹا ریکا کے صدر نے زندہ مکھی نگل لی، اپنی حرکت پر انہیں ہنسی بھی خوب آئی۔

مشہور کہاوت ہے کہ آنکھوں دیکھی مکھی نگلی نہیں جاتی، لیکن کوسٹا ریکا کے صدر نے اس مثال کو غلط ثابت کردیا ہے۔

کوسٹا ریکا کے شہر پونتا ریناس میں میڈیا بریفنگ کے دوران صدر لوئس گوئلرمو کے منہ کے قریب ایک مکھی آگئی، جسے انہوں نے بغیر کسی کراہت کے اطمینان کے ساتھ نہ صرف منہ میں ڈال لیا بلکہ زندہ نگل گئے۔

صدر کی اس انوکھی حرکت پر وہاں کھڑے کئی صحافی حیرانگی اور کراہت کے ساتھ انہیں دیکھتے رہے جبکہ دوسری جانب لوئس گوئلرمو اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہونے کے بجائے ہنستے رہے۔