LIVE

پی ایس ایل کی وجہ سے نئے لڑکے سامنے آئے :سرفراز احمد

ویب ڈیسک
June 20, 2017
 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے نئے لڑکے سامنے آئے ہیں، چاہتا ہوں کہ ورلڈ کپ تک سینئر اور جونیئر کا عمدہ کمبی نیشن تیار ہوجائے۔

ٹرافی جیتنے کے بعد وطن واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم کو یہ شکل دینے میں پاکستان سُپر لیگ کا اہم کردار ہے۔

فاتح کپتان نے کہا کہ اُن کی کامیابیاں والدہ، کوچ اعظم خان اور قوم کی دُعاؤں کی مرہون منت ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں سمیت ان کے دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹرز سے دوستی ہے، البتہ عماد وسیم، اظہر علی وغیرہ گہرے دوست ہیں۔

کپتان کا تفصیلی انٹرویو ’جیو نیوز‘ کے آئندہ آنے والے بلیٹنز اور سحری کی نشریات میں پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں پیش کیا جائے گا۔