LIVE

نیوزی لینڈ میں سب سے بڑی انسانی سائیکل بنانے کا مظاہرہ

ویب ڈیسک
June 21, 2017
 

یوں تو آپ نے کئی طرح کی سائیکل دیکھی ہوں گی لیکن انسانی سائیکل شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔

جی ہاں، نیوزی لینڈ میں سیکڑوں افراد نے مل کر انسانی سائیکل بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نیز ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے شہریوں نے انسانی سائیکل کی شکل بنانے کی ٹھانی اور 17سو99افراد نے مل کر انسانی سائیکل بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 11سو 48افراد کا تھا۔