LIVE

تھرل سے بھرپورفلم ’امریکن اسیسن‘ کا نیا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
June 21, 2017
 

بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم ’امریکن اسیسن‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مائیکل کوسیٹاکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سی آئی اے اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک دہشتگردی کے حملے میں ہلاک ہوجاتی ہے۔

واقعے کے بعد انتہائی افسردہ رہنے والے اہلکار کو مجرموں سے لڑنے کیلئے خصوصی ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈیلن او برین،مائیکل کیٹن،ثنا لیتھن،شیوا نیگر اور ٹیلر کِچ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نک ویچلر کی پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم لائنز گیٹ کے بینر تلے15ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔