LIVE

صومالیہ: پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم حملہ، 4افراد ہلاک

ویب ڈیسک
June 22, 2017
 

صومالیہ میں پولیس اسٹیشن پر خودکش کار بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت موغادیشو میں وابری ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر خودکش حملہ آور نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔

مذکورہ نشانہ بنایا گیا پولیس اسٹیشن دارالحکومت کی مصروف شاہراہ کے نزدیک واقع ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت اور اطراف کی چیزوں کو بھی نقصان پہنچا۔