LIVE

ایڈونچر فلم ’دی ایموجی مووی‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی ایڈونچر فلم ’دی ایموجی مووی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز میں انسانی جذبات کی عکاسی کرنے والے ایموجیز اب فلموں میں بھی انٹری کیلئے تیار ہیں، اسی سلسلے میں کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم ’دی ایموجی مووی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارانتھونی لیونڈس کی اس فلم میں ایموجیز کی ایک نئی دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے جس میںGeneنامی ایک ایسا ایموجی مرکزی کردار میں نظر آئے گا جو بیک وقت ایک سے زائد تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس انوکھی صلاحیت سے پریشان ’جینی‘ اس مشکل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایک انوکھے سفر پرنکلتا ہے تا کہ وہ بیک وقت صرف ایک ہی تاثر دے کر نارمل ہو سکے۔

مشیل ریمو کی پروڈیو س کردہ اس فلم کے دلچسپ اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکار ٹی جے ملر، جیمز کورڈن اور الیئاناگلیزر کی آوازوں میں ر یکارڈ کئے گئے ہیں۔

سونی پکچرز کی تیار کردہ یہ کمپیوٹر اینی میٹڈ فلم رواں سال 4اگست کو کولمبیا پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔