LIVE

کراچی :سائٹ ایریا میں فائرنگ،4 اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک
June 23, 2017
 

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں 4پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی سائٹ آصف احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افطار کے وقت پیش آیا ،جب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایس پی سائٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تعداد 2تھی ،جنہوں نے ہیلمٹ پہناہواتھا،جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔

پاکستان میں ایک ہی دن کے دوران یہ دہشت گردی کا تیسرا واقعہ ہے،اس سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 13 جبکہ پارا چنار میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 25سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔