LIVE

نہ دیت لیں گے، نہ معاف کریں گے:لواحقینِ شہید کانسٹیبل

ویب ڈیسک
June 24, 2017
 

بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نہ دیت لیں گے، نہ معاف کریں گے۔

شہید کانسٹیبل کی والدہ نے ڈی جی خان میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے ان کا سہارا چھین لیا، بیٹے کی موت کے ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے۔

کانسٹیبل عطاء اللہ کے لواحقین نے اس سلسلے میں انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ دیت لیں گے، نہ معاف کریں گے۔

شہید کانسٹیبل کے پسماندگان میں دو بیٹیاں، تین بیٹے، بیوہ اور ضعیف والدین شامل ہیں۔