LIVE

پاکستان بھر میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان

ویب ڈیسک
June 24, 2017
 

 پشاور کی مسجد قاسم خان کے پیش امام مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ملک سے باہر ہونے کے باعث اس مرتبہ پاکستان بھر میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسجد قاسم علی خان کے مولانا پوپلزئی 22جون کو دبئی چلے گئے، ان کے ایئرلائن ٹکٹ کے مطابق ان کی واپسی 2اگست کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایک روز پہلے روزہ رکھنے والوں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اس صورت حال کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ پورے ملک میں عید الفطر ایک ہی دن ہوگی۔