LIVE

میاں صاحب عید کے بعد جیل جائیں گے، قمر زمان کائرہ

ویب ڈیسک
June 25, 2017
 

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب عید کے بعد اقتدار سے ہی باہر نہیں ہوں گے بلکہ جیل جائیں گے۔

لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحبان کہتے ہیں صرف ان کا احتساب ہورہا ہے اور پاناما کیس نظریہ پاکستان کے خلاف ہے ، حالانکہ نظریہ پاکستان خود کرپشن کے خلاف تھا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا احتساب ہوا ہی کب ہے، مشرف دور میں ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے مگر وہ معافی مانگ کر جدہ چلے گئے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی نے آئینی اداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پیپلزپارٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔