LIVE

مودی کی واشنگٹن آمد، کل امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

ویب ڈیسک
June 25, 2017
 

بھارتی وزیراعظم امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ، انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔