LIVE

ٹرمپ مودی ملاقات پر کشمیریوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

ویب ڈیسک
June 27, 2017
 

ٹرمپ مودی ملاقات کے موقع پر بڑی تعداد میں کشمیریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیری مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے اپیل کی کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کے لیے مودی سرکار پر دباؤ ڈالا جائے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم مودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو دوسرے ملکوں کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

بیان میں ممبئی اور پٹھان کوٹ کے حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی جلد کارروائی کا مطالبہ کیا گیاہے۔