LIVE

چلاس سے گلگت جاتے ہوئے کار کھائی میں جاگری ، 5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
June 28, 2017
 

چلاس سے گلگت جاتے ہوئے بونر داس کےمقام پر کار کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جب ایک کار بونر داس کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔

حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کا شدید زخمی اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جان کی بازی ہار گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی گھر کے 4 افراد شامل ہیں۔ کار سوار چلاس سے گلگت جارہے تھے۔