LIVE

ڈالر مہنگا، وزیر خزانہ مستعفی ہوں: پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
July 06, 2017
 

تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید نے ایک بیان مین کہا ہے کہ ایک دن میں پاکستانی روپے کی قیمت 4 روپے 20 پیسے کیسے کم ہوگئی؟،

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ادائیگیوں کا دباو روپے کی قدر میں کمی کا باعث بنا، اسٹیٹ بینک نے اسحاق ڈار کے دعوئوں کی نفی کردی، وزیر خزانہ ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔