LIVE

کوئٹہ: کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض داخل

ویب ڈیسک
July 08, 2017
 

فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض کو داخل کردیا گیا ہے۔

اسپتال میں وبائی امراض وارڈ کے انچارج ڈاکٹر نصیر احمد کے مطابق مریض کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے کانگو وائرس کے شعبے میں لایا گیا ہے۔

مریض کے خون کے نمونے متعلقہ لیبارٹری بھجوائے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس میں مبتلا بچی صحت یاب ہوگئی جسے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جبکہ اسپتال میں کانگو وائرس کے دو اور متاثرہ مریض زیر علاج ہیں،جن کی حالت بہتر ہے۔