LIVE

بھارت میں سیلفی کا شوق 8نوجوانوں کی جان لے گیا

ویب ڈیسک
July 11, 2017
 

بھارت میں سیلفی کا شوق 8نوجوانوں کی جان لے گیا، نوجوان دوست کی سالگرہ منانے ڈیم پر گئے تھے۔

بھارتی شہر ناگپور کے ڈیم میں نوجوانوں کی کشتی سیلفی لینے کے دوران ڈوب گئی، کشتی پر 8نوجوان سوار تھے، آٹھوں نوجوان طالبعلم تھے،جن کی عمریں 20سے 25سال کے درمیان تھیں۔

نوجوان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لائیو ریکارڈنگ بھی کر رہے تھے، ڈوبنے والے 2نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں باقی 6کی تلاش جاری ہے۔