LIVE

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

ویب ڈیسک
July 11, 2017
 

کراچی کے علاقے لیاری میں واقع مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں ایک اور کارروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ اور منشیات فروش چھوٹا مسلم گرفتار ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری ہی کے علاقے آگرہ تاج سے 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دو ملزمان کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا ہے، جس میں کلاشنکوفیں، 8ایم ایم رائفلیں، دستی بم اور گولیاں شامل ہیں۔