LIVE

ہوائی: داعش کی مدد کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار

ویب ڈیسک
July 11, 2017
 

داعش کی مدد کے الزام میں ہوائی سے امریکی فوجی سارجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، ایف بی آئی اور امریکی فوج ایک سال سے اہلکار کے خلاف تفتیش کررہے تھے ۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق امریکی فوجی سارجنٹ کو داعش کو معلومات دینے پر ہوائی سے گرفتار کیا گیا ہے، 34 سالہ اکائیکا کانگ عراق اور افغانستان میں ذمہ داری نبھا چکا ہے ۔

امریکی فوجی ایک سال سے فوج اور ایف بی آئی کے زیر تفتیش تھا،دو روز قبل ایف بی آئی نے امریکی سارجنٹ کو حراست میں لیا۔

امریکی سارجنٹ پر داعش کے انتہا پسندوں کو فوجی دستاویزات فراہم کرنے اور ٹریننگ دینے کا بھی الزام ہے۔