LIVE

ایبٹ آباد، گدھے کےساتھ باندھ کر گھسیٹا گیا بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک
July 13, 2017
 

ایبٹ آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچے کو گدھے کےساتھ باندھ کر گھسیٹا گیا اور بچہ دم توڑ گیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد اشفاق انور کے مطابق انسانیت سوز واقعہ تھانہ لورہ کی حدود میں پیش آیا۔

کھیت میں گدھا جانے پر کھیت کے مالک نے طیش میں آ کر گدھے کے مالک کے 8 سالہ بچے مدثر کے ہاتھ گدھے سے باندھ کر اسے بھگا دیا، کمسن بچہ گدھے کے ساتھ گھسٹتے ہوئے دم توڑ گیا۔

کھیت کے مالک ملزم مسکین کو گرفتار کر کے تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔