LIVE

رحیم یار خان میں آئل ٹینکر الٹ گیا، پیٹرول بہنا شروع

ویب ڈیسک
July 13, 2017
 

نیشنل ہائی وے پرکچی محمد خان کے علاقے میں آئل ٹینکر الٹ گیاجس کے بعد پیٹرول بہنا شروع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں الٹنے والے آئل ٹینکرمیں 40 ہزار لیٹر پیٹرول ہے، ڈرائیور کو نیند آجانےکی وجہ سےآئل ٹینکرالٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو کراچی سے شیر شاہ ڈپو ملتان لے جایا جا رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور موٹر وے پولیس نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔