LIVE

سی ٹی ڈی کی کارروائی، گوجرانوالہ سے 2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک
July 14, 2017
 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں ایک کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر جی ٹی روڈ پر شیخوپورہ موڑ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس کے دوران دو دہشت گردوں صفیان اور ظہیرالدین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

سی ڈی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ گوجرانوالہ میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔