امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ فرانس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امریکی مؤقف میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا ۔
اپنے دورۂ فرانس کے موقع پر صدر میکرون سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ امریکا موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے کے حوالے سے اپنا مؤقف تبدیل کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھا کہ 'پیرس معاہدے کے حوالے سے کچھ ہو سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی اور خاص طور پر شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے حوالے سے مشترکہ کوششوں کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔