LIVE

امریکی سیکرٹری خارجہ خلیجی تنازع کے حل کیلئے دوبارہ دوحہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک
July 14, 2017
 

امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلرسن خلیجی ریاستوں کے درمیان جاری سفارتی تنازع کے حل کے لیے دوبارہ دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ٹلرسن کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور انہیں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر تین عرب ریاستوں کے حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

گزشتہ روز عرب ریاستوں نے انسداد دہشت گردی کے تناظر میں قطر اور امریکا کے مابین ہونے والے معاہدے کو ناکافی قرار دیا تھا۔

دوحہ اور واشنگٹن نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کے لیے ایک اہم معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔