پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا انگلینڈ کی یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد وہ آئندہ ماہ سے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔
حال ہی میں ٹیسٹ کپتان بننے والے سرفراز یارکشائر وائکنگز کے لیے پانچ میچز میں جلوہ گر ہوں گے ۔سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے سرفراز کو ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔
اس کے علاوہ محمد عامر ، شاہد آفریدی ، عماد وسیم اور جنید خان بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔