LIVE

بلی اور کتے کے درمیان مثالی دوستی

ویب ڈیسک
July 15, 2017
 

عام طور پر کتے بلیوں کی ازلی دشمنی کے نت نئے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں اور جہاں بھی بلی اور کتے کا سامنا ہوتا ہے دونوں کے درمیان لڑائی ہونا لازمی ہو جاتا ہے۔

یہ ویڈیو توکچھ اورہی کہانی بیان کررہی ہے جس میں یہ کتا اوربی مانو روایتی دشمن ہونے کے باوجود گہرے دو ست بن گئے ہیں۔

ازلی دشمنی سے لا تعلق یہ کوما نامی کتا اور ٹورا نامی بلی نہ صرف سارا دن ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے اور شرارتیں کرتے نظر آتے ہیں بلکہ اکثر کھانا بھی ایک ساتھ ہی کھاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود کوما اور ٹورا کی ویڈیو نے لاتعداد افراد کو دیکھنے اور ان کی دوستی پر انہیں داد و تحسین سے نوازنے پر مجبور کر دیا ہے۔