LIVE

لاہور میں دکان پر سلنڈر پھٹ گیا، آگ لگنے سے 5 دکانیں تباہ

ویب ڈیسک
July 16, 2017
 

لاہورکے علاقے جوہرٹاؤن میں برگر کی دکان پر گیس سلنڈ ر پھٹنے سےآگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے 12 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیاجس میں سے5جل کر تباہ ہوگئیں ۔

جوہرٹاؤن لاہور کی جی ون مارکیٹ میں شام کو برگر کی دکان پر گیس سلنڈر پھٹنے سےاچانک آگ بھڑک اٹھی۔

دکانداروں اورگاہکوں نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ آگ نے ملحقہ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ سے 12دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ 5 مکمل جل گئیں۔ ریسکیو حکام نے سخت جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پالیا ۔