LIVE

رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار کا امکان

ویب ڈیسک
July 17, 2017
 

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار کے حوالے سے پیشگی انتظامات کے باعث اس سال ریکارڈ پیداوار کا امکان ہے تاہم موسمی حالات کے پیش نظر کسان فصل کو کیڑوں سے بچانے کےلیے اقدامات کریں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت پنجا ب کے سابق ڈائریکٹر و رزعی ماہر چوہدی خالد محمود نے بتایاکہ حالیہ بارشوں کے باعث کسان کے پیداواری علاقوں میں فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ کسان اپنی فصل کو بچانے کےلیے مختلف اقسام کی ادویات کا استعمال کریں اور کیڑے تلف کرنے کا بندوبست کریں ۔

خالد محمود کا کہنا تھا کہ رواں سال پیشگی اقدامات کی وجہ سے کسان کی فصل کی ریکارڈ پیداوار ہونے کا امکان ہے ۔