گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے لئے آنے والے مریض کو پہلے سے بیڈ پر موجود لاش کے ساتھ لٹا دیا۔
سانس کے مرض میں مبتلا ایمن آباد کا 60 سالہ رہائشی نور محمد علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے وارڈ نمبر 10 میں داخل تھا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔
ڈاکٹروں نے علاج کے لئے آنے والے دوسرے مریض کو اسی بیڈ پر لٹا دیا جس پر نور محمد کی لاش پہلے سے موجود تھی۔
معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاش کو فوری طور پر مردہ خانے منتقل نہ ہونے پر انکوائری کریں گے تاہم اسپتال کو بیڈز کی کمی کا سامنا ہے۔