LIVE

ملک کے دفاع کو مستحکم کرنے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، آرمی چیف

ویب ڈیسک
July 19, 2017
 

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کو مستحکم کرنے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دفاعی ساز و سامان کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دفاعی صنعت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تعاون جاری رہے گا اور ملکی دفاع کو مستحکم کرنے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔