LIVE

عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں، عابد شیرعلی

ویب ڈیسک
July 20, 2017
 

مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہماری لیڈرشپ نے 40 سال کا حساب دیا، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کس حیثیت سے حسن ، حسین،مریم سے کاروبار کا سوال کرتے ہیں، ہماری لیڈرشپ نے 40 سال کا حساب دیا، عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا جواب دے دیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا، عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔