LIVE

کراچی: زیرتعمیر فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 4 مزدور ہلاک

ویب ڈیسک
July 20, 2017
 

گھگھر پھاٹک کے قریب زیر تعمیر فیکٹری کے ٹینک میں 15 مزدور ڈوب گئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق زیر تعمیر فیکٹری کے ٹینک میں گرنے والے 15 مزدوروں میں سے 4 ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

راؤ انوار کا کہنا ہےکہ ڈوبنے والے مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے اور مزید مزدوروں کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔