LIVE

نئے ایکٹ سے عام پولیس والوں کو فائدہ ہوگا، وزیر قانون سندھ

ویب ڈیسک
July 21, 2017
 

وزیر قانون سندھضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ نئے پولیس ایکٹ کے نفاذ سے عام پولیس والوں کو فائدہ ہو گا،عام پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی اوقات کار طے کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجارنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران چاہتے ہیں کہ سندھ میں پیراملٹری فورسزان کے ماتحت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پی ایل سی کا دائرہ کار ضلعی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے، 90 فیصد ایکٹ مکمل ہے، کل سندھ کابینہ میں زیر بحث آئےگا۔

ضیاء الحسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاناماکا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا، عوام چاہتی ہے کہ ملک کو چوروں سے نجات دلائی جائے۔